بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے پنجاب 41 یونٹ کے قافلے پر ایک حملے میں متعدداہلکار ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے جائے قوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا فوج کا ایک قافلہ یہاں سے گزررہا تھا کہ دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم آزاد زرائع کے مطابق حملے میں کئی اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے میں چار سے پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سپاہی مبین، سپاہی شرجیل، نائیک وسیم، سپاہی زین العابدین، سپاہی نیاز اور صوبیدار اصغر کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں میں سپاہی مبین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔