ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثہ، 29 افراد ہلاک

449

ڈیرہ غازی خان میں بس اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں جھوک یارشاہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ہوا، خوفناک حادثے میں اب تک 29 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 41 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں اور ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی، جس میں سوار مزدور عید منانے گھر جارہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدارکی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔