ڈیرہ بگٹی اور حب چوکی میں دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک

291

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ حب چوکی میں نہاتے ہوئے دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہلو بوہڑی و تمبو کراس کے مقام سے گذشتہ روز ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع اس متعلق بتارہے ہیں کہ گذشتہ رات کچھ مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر بیواہ عورت کو قتل کر دیا ہے۔ ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ مذکورہ خاتون بیواہ تھی جس کا شوہر دو سال قبل انتقال کرگیا ہے جس کے کمسن دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

بتایا جاتا کہ شوہر کے وفات کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ ماں اپنے بچوں کے ساتھ رہ سکتی ہے اور عدالت نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ عورت کے جان کو خطرہ ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب مقتولہ کے گھر پر موٹر سائیکلوں کے آنے و جانے کی آواز آرہی تھی اور انکی لاش کو چھپ چھاپ نکالنے کے کوشش بھی کی گئی تاہم صبح جب بچوں کے رونے کی آواز سنائے دی تو ہم نے اپنے گھر کے خواتین کی خیریت جاننے کے لئے ان کے گھر بھیجا تو بیواہ خاتون قتل ہوچکی تھی ان کے سات سالہ بیٹا رسیوں سے باندھا ہوا تھا۔

قریبی لیویز تھانہ کو واقعے کی اطلاع دی تو دو گھنٹے بعد کچھ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ کی شوہر محمد گل جوکہ بی اینڈ آر میں سرکاری ملازم تھا ان کی وفات کے بعد ملازمت بیواہ کے نام کیا گیا، خدشہ ہے کہ اس نوکری کو حاصل کرنے کے لئے بیواہ کو قتل کیا گیا ہے۔

درین اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں حب پل کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے دو خواتین سمیت 3 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے دو خواتین کی لاشیں نکال لی ہے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔