پنجگور: پولیس اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی

330
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک مسلح شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ پنجگور کے علاقے تسپ میں ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنکی شناخت انعام اللہ اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں سے بھی ایک زخمی ہوا ہے جبکہ وہ اپنے ساتھی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں جسکی شناخت تاحال نہیں ہوسکی نا ہی حملہ آوروں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم ہوا ہے۔

دریں اثنا ضلع خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سوراب کے رہائشی عبدالرحمان کو ہلاک کردیا ہے

لیویز کے مطابق مذکورہ شخص زہری میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا ہوا تھا جبکہ ہلاکت کے حوالے سے لیویز مزید تفتیش کررہی ہے