پنجگور میں کبوتر پالنے والے شوقین افراد، بلوچستان اولمپکس ریسنگ پیجن ایوسی سیشن قائم

672

پنجگور میں کبوتر پالنے والے شوقین افراد نے بلوچستان اولمپکس ریسنگ پیجن ایوسی سیشن کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے صدر نادر خان اور جنرل سیکریٹری نواز امین منتخب ہوئے ہیں۔ اب تک اس تنظیم نے کبوتر ریسنگ میں کوئٹہ، مستونگ، سوراب اور واشک ناگ سے ریسنگ جیت لی ہے۔

مذکورہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری نواز امین نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ پانچ سالوں سے کبوتر پال رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کبوتر کے مختلف اقسام پائے جاتے ہیں جو ریسنگ کے لئے استعمال ہونے والے کبوتر ہیں ان کی اکثریے بیرونی ملک سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کبوتر ریسنگ کے تین اقسام ہوتے ہیں ان میں سے ایک اسپرنٹر جو نزدیک سے ایک سو بیس جی پی ایس سے ریس کرتا ہے دوسرا تقریباً جو پانچ سو سے سات سو تک گیم کرتا ہے، ایک اور قسم کو لونگ ڈسٹینٹس کہا جاتا ہے جو بارہ سو سے گیارہ سو جی پی ایس سے ریس کرتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریسنگ جوڑی کی قیمتی دس ہزار سے شروع ہوکر لاکھوں تک جاپہنچتی ہے۔

نواز امین کے مطابق گذشتہ سال سوراب میں ایک ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سولہ ممبر تھے جس میں دو سے زیادہ کبوتر تھے جن میں تقریباً سو کبوتر سوراب سے پنجگور آنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور ریس میں پہلی پوزیشن نواز امین نے دوسری پوزیشن یاسین بلوچ اور تیسری پوزیشن باب جان نے حاصل کی تھی اس کے علاوہ کوئٹہ لکھ پاس سے کبوتر چھوڑے گئے جو پانچ گھنٹے میں پنجگور پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا اس وقت ہم اس شوق کو اپنے بلبوتے پہ چلا رہے ہیں اگر حکومت تعاون کرے ہم اس میں مزید بہتری لاسکتے ہیں۔