پنجگور اور تمپ کے علاقے فوجی محاصرہ میں، آپریشن جاری

373

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کا پہاڑی سلسلہ گذشتہ دو روز سے فوجی محاصرے میں ہیں، علاقے کے دیگر زمینی روابط منقطع کردی گئی ہے –

ضلع کیچ کے علاقے تمپ میر آباد بالیچہ کے پہاڑی سلسلہ گھاٹی، انجیر گہن، گازن کو گذشتہ دو روز سے فورسز نےمحاصرہ کیا ہوا ہے، فورسز کی بڑی نفری علاقے میں موجود ہے –

موصول ہونے والے اطلاعات کہ مطابق فورسز کی جانب سے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن جاری ہے تاہم فورسز نے ان آبادی کا زمینی رابطہ منقطع کردیا ہے جس کے باعث صورتحال کی مزید اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-

دریں اثناء پنجگور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور میں آج صبح نو بجے کے قریب پاکستانی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کیلکور کے علاقے چاب، حاجی آباد اور گردونواح میں شیلنگ کی ہے۔دوسری جانب کولواہ کے علاقے کاشت سے فورسز کا ایک پیدل دستہ کیلکور میں داخل ہوتا دیکھا گیا ہے۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز کیلکور میں دوبارہ ایک بڑی آپریشن کی تیاری میں ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کی اطلاعات اکثر اوقات کو موصول ہوتی رہی ہیں چند روز قبل کیچ گومازی میں فورسز کے ہاتھوں خاتون کیگد بلوچ کی تشدد کے بعد جانبحق ہونے کی خبریں موصول ہوئی تھی –

بلوچ ازادی پسند سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ کے مطابق کیگدی کا تعلق ان کے جماعت سے تھا کیگد پاکستانی فورسز کے تشدد سے شہید ہوئی ہے –

جبکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے طویل عرض میں فورسز کا آپریشن جاری ہے متعدد افراد کی جبری گمشدگی کے خبریں بھی موصول ہوئی ہیں –