وی بی ایم پی کا احتجاج، پشتونخوامیپ کے وفد کی آمد

161

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4370 دن مکمل ہوگئے. آج پشتونخوامیپ کے قادر آغا اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے رہنماء ماما قدیر نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالونائیز نے اپنی پوری تیاری کی ہوئی ہے ابہام محکوم نفسیاتی طورپر شکست خوردگی کی جانب دھکیلتا ہے تو دوسری جانب ظلم بربریت رہی سہی امکانات کو تمام کردیتا ہے۔ ڈیتھ اسکواڈ سے بلوچ سیاسی ورکرز، دانشور، نوجوان، وکلا، ڈاکٹر اور صحافیوں کو شہید کرواتا ہے تو ان صفوں میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اپنے ہی پیدا کردہ پیدا گیر اپنی غلط سوچ اور سیاسی نظریہ کو آگئے لے جانے کی کوشش کرتا ہے

ماما قدیر کا کہنا تھا کم عرصے میں وی بی ایم پی نے دنیا بھر میں پزیرائی حاصل کی ہوئی ہے تو دوسری جانب پاکستانی فورسز ہمارے جدوجہد کو ختم یا کمزور کرنے کے لئے نئے حربے آزما رہا ہے فوجی آپریشنوں، مسخ شدہ لاشوں، آپریشنوں اور طرح طرح کے ظلم و جبر اور بربریت کا بازار آج بلوچستان میں گرم ہے مگر اس طرح کے حرکتوں کے باوجود ریاست بلوچ جہد کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے بلوچستان میں جس طرح جبری گمشدگیوں اور آپریشنوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی طرح لوگوں کے دلوں میں نفرتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگ یہی بھی جانتے اگر ہم خاموش رہے تو ہم بھی ایک دن اسی ظلم و جبر کا نشانہ بن جائینگے اس سے بہتر ہے کچھ بول لیں۔