وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4394 دن مکمل ہوگئے۔

159

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4394 دن مکمل ہوگئے۔ بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ نے کابینہ کے ہمراہ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ جہد کاروں کے لہو نے آج تحریک کو ناصرف دنیا میں متعارف کروائی ہے بلکہ ریاست کو بھی خوف میں مبتلا کی ہوئی ہے جو قریب المرگ ہے۔

ماما قدیر نے مزید کہا کہ وی بی ایم پی کی جدوجہد جو طویل مدت سے جاری ہے اور ہمارے مطالبات صرف لاپتہ افراد کی بازیابی ہے جو آخری سانس تک جاری رہیگی اور اس تحریک میں بلوچ ماوں اور بہنوں کی شمولیت نے اس تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔

ماما قدیر نے مزید کہا کہ اس دوران ہمیں ہر روز نت نئے طریقوں سے دھونس دھمکی یا ڈرانے کی کوشش کرتے آرہے ہیں تاکہ یہ جدوجہد رک جائے مگر موت تو برحق ہے ہم موت کے ڈر سے اس جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے یہ تحریک بلوچ عوام کی تحریک اور اس کی طاقت بلوچ ہیں اور اس تحریک میں لواحقین کی شرکت سے ہر روز اس تحریک مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔