مغربی بلوچستان: مسلح افراد کے حملے میں چار ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک

461

مغربی بلوچستان کے علاقے خاش میں مسلح افراد کے حملے میں ایرانی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی فورسز آئی آر جی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے چار اہلکار صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق فورسز پر حملہ خاش کے آس پاس گونک کے علاقے میں ہوا ہے۔

خاش کا علاقہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان سے 185 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں محمد عمرزئی، نادر ریگی اور حامد سہراب زئی شامل ہیں۔