بلوچستان کے ضلع پنجگور اور مستونگ میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے پڑنگ آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے میر خالد شاہوانی ولد میر انور خان شاہوانی موقع پر ہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص کو نواب غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دریں اثناء شدید بارش کی وجہ سے پنجگور کے علاقے سوردو سریکوران میں دیوار مہندم ہونے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔