قلات: کانٹے دار مقابلے کے بعد شہید حقمل نے سیمی فائنل میچ اپنے نام کرلیا

132

پہلا آل قلات شہدائے فٹبال ٹورنامنٹ میں شہید حقمل کلب نے سیمی فائنل میچ اپنے نام کرکے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالیا ۔

شہید احقمل کلب بمقابلہ شہید منظور جان کلب کے درمیان کھیلے جانے والی شاندار سیمی فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد شہید حقمل کلب نے ایک گول کی برتری کے ساتھ شہید منظور کلب کو شکست سے دوچار کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ۔

میچ کے پہلے ہاف میں شہید حمقل کلب کو پیلنٹی کک ملا جسے عبدالوہاب نے کامیابی سے گول کیا اور ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پہ کئی حملے کئے مگر دونوں ٹیم گول کرنے میں ناکام رہے اس طرح شہید احقمل کلب نے ایک گول کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل میچ اپنے نام کرلیا اور فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالیا۔