بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان گزگ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
دھماکے کے بعد مذکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کے بعد فرار ہوگئے۔ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔
رواں سال اپریل میں قلات کے علاقے کیشان شیخڑی میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا تھا جس کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی تھی۔
تنظمیوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فوج ان موبائل نیٹورکوں کے ذریعے بلوچ مسلح تنظیموں کی نگرانی کیلئے استعمال کرتی ہے۔ تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔