فوجی چوکی اور ایف ڈبلیو او کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

290

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ پر ایف ڈبلیو او اور پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شام 7 بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں سی پیک روٹ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے کارندوں پر حملہ کیا۔ اسی دوران سرمچاروں نے تیرتیج جک میں قائم فوجی چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کی روٹ پر قابض فوجی اہلکار سڑکوں اور دوسری تعمیرات کی راستے میں تمام آبادیوں اور زرعی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقامی ٹھیکیداروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف ڈبلیو او کے شراکتی ٹھیکے لینا بند کرکے ریاستی منصوبوں سے باز آئیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔