عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان 15 سال کی رفاقت کے بعد طلاق

336

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اور کرن راؤ کے درمیان 15 سال کی رفاقت ختم ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’15 سال ہم دونوں نے بہت خوبصورت انداز میں گزارے ہیں، ان برسوں میں ہم نے زندگی بھر کےتجربات سیکھے، جس سے ہمارے تعلقات میں صرف اعتماد، احترام اور محبت میں اضافہ ہوا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں تاہم شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ ماں باپ کی حیثیت سے تعلق برقرار رہے گا۔

کرن راؤ اور عامر کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی جبکہ انکا بیٹا آزاد سن 2011 میں پیدا ہوا تھا جس کی عمر اس وقت 10برس ہے۔

دونوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ ’آپ اس طلاق کو اختتامی طور پر نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھیں گے‘۔