دکی : سنجاوی اور بیلہ میں فٹبال میچ کے کانٹے دار مقابلے

108

دکی میں کھیلے جانے والی پاکستان کول سلائرز ایسوسی ایشن پریمیئر لیگ سیزن 3 میں شوکت اکیڈمی نے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلی۔

کوارٹر فائنل میچ شوکت اکیڈمی بمقابلہ دکی انصافینز کے درمیان کھیلا گیا کانٹے دار مقابلے کے بعد شوکت اکیڈمی نے دکی انصافینز کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلی۔

اس میچ کے مہمان خاص پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی سعید اللہ ناصر تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے پچاس ہزار روپے اور ریفری، اسسٹنٹ ریفری، کمینٹیٹر اور کیمرہ مین کے لئے ایک ایک ہزار روپے کا اعلان کا کیا۔

درین اثنا سنجاوی میں آل بلوچستان صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں احمدوال فٹبال کلب نوشکی بمقابلہ باچا خان فٹبال کلب لورالائی کے درمیان کھیلا گیا یہ شاندار میچ مقررہ وقت میں باچا خان فٹبال کلب لورالائی نے احمد وال فٹبال کلب نوشکی کو پلینٹی کیک سے ہرا دیا اور میچ اپنے نام کرلیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر لایوسٹاک محمد دین دومڑصاحب تھے مہمان خاص نے فٹبال کمیٹی کے لئے نقد20000 بیس ہزار روپے کا اعلان کردیا ۔

اور ادھر بیلہ میں کھیلے جانے والی جام غلام قادر میموریل ڈی گول ٹورنامنٹ میں جئے بلوچ اقبال کلب نے جام غلام قادر میموریل فٹبال کلب کو شکست سے دورچار کرکے ٹرافی اپنے نام کرلیا۔