خیبرپختونخواہ میں پاکستان فوج پر حملہ، کیپٹن ہلاک

475

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملے میں ایک کپیٹن کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ضلع ہنگو میں پیش آیا ہے جہاں 28 بلوچ ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن باسط ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے کیپٹن کا تعلق ہری پور سے ہے اور وہ اس وقت حملے میں نشانہ بنے جب وہ افغانستان پاکستانن سرحد پر باڑ لگانے پر معمور تھے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کئی اور اہلکار بھی ہلک و زخمی  ہوئے ہیں تاہم ان کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں ناہی عسکری ذرائع نے اس کی بات تصدیق یا تردید کی ہے۔

مذکورہ علاقے میں اس سے قبل فورسز پر ہونے والے حملوں کی حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔