خاران بم حملے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دوکارندے ہلاک کئے ۔بی آر اے

355

ہمارا ہدف فوج کے پیرول پر قومی تحریک کے خلاف سرگرم عمل جنرل قادر تھے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 29جولائی کو خاران ساروان روڈ پر بڈو کور کے مقام پر فورسز کے بم اسکواڈ کے کارندوں کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم کانشانہ بنایا جب وہ سابقہ فوجی جنرل قادر بلوچ اور آئی جی ایف سی کے دورے کیلئے راستہ کلیر کررہے تھے بم دھماکہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک ہوگئے ہمارے تنظیم کا ہدف سابقہ فوجی جنرل قادر بلوچ تھے جو بلوچ کے لبادے میں ریاستی پیرول پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم واضع کرتے ہیں کہ پاکستانی قبضہ گیریت کو دوام دینے کیلئے کچھ بلوچ پالیمانی کارندہ بلوچ تحریک کے خلاف سرگرم عمل ہوکر دلال کا کردار ادا کررہے ہیں جب تک یہ کردار اپنے منفی کردار سے باز نہیں آئیں گے ان کے خلاف ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ اپنی کاروائیاں تیز کریں گے۔

ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔