تنظیمی کمانڈر ستار ڈومکی شہید ہوگئے – بی آر جی

962

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کا تجربہ کار ساتھی دشمن کے ٹارچر سیلوں سے رہائی کے بعد  زخموں کی تاب نہ نالاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید کمانڈر ستار ڈومکی 2013 سے قومی جدوجہد آزادی میں بی آر جی کے محاذ سے انتہائی بہادری کیساتھ اپنا مضبوط کردار ادا کرتا رہا، شہید ستار کو سنہ 2014 میں پاکستانی آرمی نے سبی میں گرفتارکیا اور 2019 میں فورسز نے  نیم مردہ حالت میں رہا کیا، دوران حراست 5 سال تک تشدد برداشت کرتے رہے اور اپنے تنظیم کے اہم راز اور اپنے ساتھیوں کے نام تک نہیں بتائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رہائی کے بعد شہید کمانڈر ستار ڈومکی نے بیماری کے حالت میں تنظیم کے لیے کئی کام سر اجام دیئے، طویل عرصے سے علاج کے دوران زخموں کے تاب نالاتے ہوئے آج بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں ایک ہسپٹال میں شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ شہید کمانڈر ستار ڈومکی کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔