تربت میں فوجی عسکری تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

610

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں پاکستانی تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے تربت ائیرپورٹ کے قریب فوجی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی سائیٹ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں مشینری اور دیگر ساز و سامان جلا دئیے۔ اسی دوران ایف ڈبلیو او کی رہائشی خیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس سے قابض فوجی کمپنی کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ تعمیراتی سائیٹ کے ساتھ موجود لیویز چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گئی لیکن سرمچاروں نے انہیں نشانہ بنانے سے گریز کیا، مگر انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کی کسی بھی منصوبہ کی حفاظت کیلئے بلوچوں کو نشانہ نہ بنائیں۔ ساتھ ہی ہم مقامی ٹھیکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ان منصوبوں میں قابض ریاست کا ساتھ نہ دیں، بصورت دیگر وہ اپنے جان و مال کی نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ کمپنی ائیرپورٹ سے ڈی بلوچ سڑک کی تعمیر اور اسی راستے پر پانچ کلومیٹروں پر محیط میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے نام سے ایک نئی آبادی بسانے کی کوشش میں ہے جہاں غیربلوچوں کی آبادکاری کی ایک سازش کو پایہ تکمیل کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔ میرانی ہاؤسنگ کی یہی زمینیں مقامی آبادی کو یونیورسٹی تعمیر کرنے کا جھانسہ دیکر مفت حاصل کی گئی ہیں۔