بولان میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

739
File Photo

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بولان میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بولان پری چشمہ کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے پوسٹ کو حملے میں نشانا بنایا گیا۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ خیال رہے بولان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا حملہ ہے۔

قبل ازیں گذشتہ رات مسلح حملہ آوروں نے شاہرگ میں فورسز کے پوسٹ اور حملے کے بعد مذکورہ مقام جانے والی اہلکاروں کے گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے پہلے بولان ہی کے علاقے منصور میں ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔