انسداد منشیات کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سپر شکاری نے اپنے نام کرلیا

133

پانچواں آل جھل جھاؤ انسداد منشیات کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سپرشکاری کلب نے اپنے نام کرلیا۔

افتتاحی سپر شکاری کلب بمقابلہ زباد کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ میں زباد کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 14 اوورز میں 163 رنز بنانے کامیاب ہوگئے جن میں ظہور زیبی نے 40 اور مہراللہ مہر 42 رن بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

سپر شکاری کلب کی جانب سے ان کے کپتان نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹ لئے، دوسرے انگز میں سپر شکاری کی ٹیم کے اوپننگ جوڑی نواز اور حفیظ نے جارہانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں نے نصف سنچری بناکر ہدف کو آسان بنایا اور یہ میچ باآسانی سے اپنے نام کرلیا۔

اس میں نواز نے بہترین بلے بازی اور بولنگ کی کارکردگی دکھانے پہ مین آف دی میچ قرار پایا۔