گدان ادبی دیوان بلوچستان کی جانب سے سوراب میں ایک روزہ مشاعرہ تقریب کا انعقاد

447

 

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ادبی تنظیم گدان ادبی دیوان بلوچستان کی جانب سے سوراب ٹاؤن میں ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا- جس میں سوراب، گدر، مولہ، پنچگور سے ادیب و دانشوروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی-

منعقد کردہ مشاعرہ کی صدارت چیئرمین گدان ادبی دیوان بلوچستان سلام الفت نے کی۔ ان کے ہمراہ مہمان خاص کریم اسیر ( پنجگوری) اور اعزازی مہمانوں میں عنایت صدف، محسن بسمل اور شہزاد بلوچ تھے جبکہ مشاعرے میں استاد اسماعیل خنجری، حاجی فرید فراق مہر، شیر احمد، کاشف بنگلزئی، نوید صابر، عبدالکریم کوکب، مقصود انور، عنایت ساغر، غلام غمخوار، ابوبکر الفت، غفار عاطف، سراج احمد ریکی، کبیر مہکش، اقبال ساحر، مراد مجروح، اعجاز انجم میروانی،صدف بلوچستانی، ناصر ارشاد، عادل وحید، ستار ساقی و دیگر شعراء نے مشاعرے میں اپنے اپنے اشعار پیش کرتے ہوئے داد وصول کیے جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سوراب و گدر کے مشہور ادیب و دانشور عبدالروف ریکی (صادق ندیم) نے سر انجام دیئے۔