کیچ و پنجگور سے چار افراد حراست بعد لاپتہ

283

 

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

پنجگور سے لاپتہ ہونے والوں کو گذشتہ روز گرمکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے جنکی شناخت عادل، اس کے بھائی عمران اور عابد کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو گھر پہ چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

درین اثنا گذشتہ روز فورسز نے کیچ کے مرکزی شہر تربت سے بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم شاکر کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان میں ایک بار پھر جبری گمشدگیوں کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے رواں ماہ درجنوں افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔