نیمروز : حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج کی سربراہی میں طالبان کا مقابلہ کرنے کا اعلان

2148

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی اور مختلف صوبوں میں افغان فورسز کا جنگ کے بغیر طالبان کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد جہاں مختلف علاقوں میں قبائلی لشکر تشکیل دے کر طالبان کا مقابلہ کیا جارہا ہے وہی آمدہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبے نیمروز میں نامور قبائلی رہنماء حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج کی سربراہی میں ایک مسلح گروپ تشکیل دی گئی ہے ۔

مسلح گروپ تشکیل دینے کے مقصد پہ بات چیت کرتے ہوئے بلوچ قبائلی رہنماوں نے موقف اختیار کیا کہ نیمروز میں اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمیں ایسا اقدام اٹھانا پڑا ۔

بلوچ قبائلی رہنماوں حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج نے نیمروز کے عوام کو مطمئن کیا کہ انھیں مشکل کی اس گھڑی میں طالبان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور ہر میدان میں ان کا مقابلہ جوانمردی، اسلامی اور بلوچی غیرت کے ساتھ کریں گے۔