گوادر: پہاڑی سے گرائے جانے والی حاملہ خاتون زیر علاج

398

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گذشتہ ندوں خاوند نے اپنی حاملہ بیوی کو پہاڑی سے نیچے پھینک کر شدید زخمی کردیا۔ خاتون شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

مقامی سماجی تنظیم “اوست ویلفیئر آرگنائزیشن” کے مطابق متاثرہ خاتون اس وقت کراچی میں زیر علاج ہے اور جسمانی حوالے سے صحت یاب ہورہی ہے۔

او ڈبلیو او کے مطابق زینب کے پیٹ کا بچہ بھی صحت مند ہے جبکہ وہ نفسیاتی حوالے سے بہت مثاتر ہوئی ہے جو تاحال اسپتال میں بیہوشی کی حالت میں زیر علاج ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ مذکورہ خاتون کا خاوند نشہ کا عادی شخص ہے جس نے بیوی سے پیسے کا مطالبہ کیا نہ دینے پہ اس نے اپنی بیوی کو پہاڑی پہ لے جاکر نیچے پھینک دیا تھا۔

تاہم انتظامیہ کا اس حوالے کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ آج گوادر کے رہائشیوں نے زینب کی علاج کے لئے ایک چندہ مہم بھی چلایا ہے۔