گوادر پانی کی قلت، عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج

139

 

بلوچستان کے مرکزی شہر گوادر میں گندے اور مضر صحت پانی کی فراہمی پر سخت احتجاج خواتین اور بچوں نے سڑک بند کرکے صاف پانی کا مطالبہ کیا –

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوادر جسے سی پیک کا جھومر کہتے ہیں اسی شہر میں پانی کا شدید بحران اور گوادر کے غریب عوام کو گندےپانی کی فراہمی اور سخت ترین گرمی خواتین اور بچوں کے احتجاج نے یہاں ترقی کے پول کھول دیے ہیں –

مظاہرین نے سید ہاشمی(مجسمہ) یادگار میرین ڈرائیو روڈ کو بلاک کرکے شہر میں آنے اور جانے والے ہرقسم کا ٹریفک کی روانی معطل کر دی –

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ہم مجبوراََ سڑک بند کررہے ہیں، گندے اور مضر صحت پانی پینے سے کئ افراد ہیضہ کے شکار ہو چکے ہیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بوتل پکڑ کر وہ پانی دکھائے جو انتہائی گندہ اور بد بو دار تھے –

احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اس جانب توجہ دے ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمیں جینے کا حق اور بنیادی حقوق دیے جائیں اور فوری طور پر ہمیں صاف پینے کا پانی فراہم کی جائے-