گوادر سے 6 نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، کوئٹہ سے ایک شخص بازیاب

373

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جبکہ کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے اسماعیل وارڈ میں چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناکر چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں تین کی شناخت صلاح ولد منیر ،قادر داد ولد دین محمد اور یاسر ولد حمید کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر تین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بروز گھمبیر ہوتا جارہا ہے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے تمپ سے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جن میں ایک کو دوران حراست قتل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثناء رواں ماہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے بعد لاپتہ ہونے والا بلوچ ٹک ٹاکر سمیع بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے ۔