کیچ کولواہ کے علاقے بلور زیارت کؤر کے مقام پر قابض فورسز کے ساتھ جھڑپ میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیے ۔ بی آر اے
فورسز کے کارندے شکست و ہزیمت کے بعد سول آبادیوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔ بیبگر بلوچ
بی آر اے کے ترجمان بیبگر بلوچ نے کہا کہ کل صبح چھ بجے کیچ کے علاقے کولواہ بلور زیارت ندی کے مقام پر معمول کی گشت کے دوران ہمارے سرمچاروں کی گشتی ٹیم اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ ہوا، دوران جھڑپ ہمارے سرمچاروں نے بہادری کے ساتھ پاکستانی فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ کئی اہلکار زخمی کردئے اور بلوچ سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
ترجمان نے کہا قابض پاکستانی فورسز نے سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد عام آبادیوں پر آپریشن شروع کر دیا ہے جو ان کی شکست خوردگی کو واضح کرتا ہے۔
بیبگر بلوچ نے آخر میں کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہیں گے ۔