کیچ کا رہائشی شخص حب چوکی سے لاپتہ

465

 

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے کیچ کےرہائشی شخص کو دوران سفر حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مراد ولد بالاچ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کیچ کے علاقے سنگ آباد کے رہائشی ہیں جو اپنے بچے کی علاج کے غرض سے کراچی جارہے تھے کہ فورسز گزشتہ روز دوران سفر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وی بی ایم پی ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہے۔