کیچ: فورسز کے ہاتھوں مزید 2 طالبعلم حراست بعد لاپتہ

201

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کو فورسز نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے کلگ سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ میر ولد پیز بخش اور فدا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں عطاء شاد ڈگری کالج کے طالب علم ہیں جبکہ دونوں کے اس وقت امتحان بھی چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی کاروائیوں اور جبری گمشدگیوں کے کیسسز میں کافی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ رواں ماہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کے جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔