کیچ: ساتویں جماعت کا طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

400

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت اسامہ ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کمسن بچہ جسکی عمر 17 سال ہے، حب چوکی میں ساتویں جماعت کا طالب ہیں جنہیں فورسز نے 23 مئی کو فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے دوران حراست لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ 23 مئی کو فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دس کے قریب نوجوان اور کمسن بچوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جن میں ایک اور کمسن طالب علم طلال ولد دوست محمد بھی شامل ہے، دیگر لوگوں کی تصدیق پہلے ہوچکی ہے جبکہ اسامہ کے اغواء کی تصدیق آج خاندانی ذرائع نے کردی ہے۔

لواحقین نے ملکی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے پیاروں کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔