کوئٹہ: سینئر وکیل نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک

230

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں بدھ کی شب ایک وکیل کو خنجروں کے ذریعے سے حملہ کرکے ہلاک کیا ہے۔

قتل ہونے والے وکیل کی شناخت ملک عظمت اللہ کاسی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد چیمبر میں داخل ہوئے اور اسے اپنے ہی دفتر کے اندر قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔

مذکورہ شخص سپریم کورٹ کے وکیل تھے اور سیشن جج سریاب ڈویژن ملک امان اللہ کاسی کے بڑے بھائی بھی تھے۔

وکلاء برادری حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اور اس کے باوجود انتظامیہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔