پنجگور: نشے کا عادی شخص ایف سی اہلکار کا بندوق لے کر رفو چکر

858

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک شخص نے پاکستان کے پیرا ملٹری فورس ایف سی کی گاڑی سے بندوق لے کر رفو چکر ہوگیا۔

یہ واقعہ گذشتہ دنوں پنجگور میں پیش آیا کہ ایف سی کی کھڑی گاڑی سے رکھی ہوئی بندوق کو ایک شخص نے اٹھا کر فرار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نشہ کے عادی تھا جسے بعدازاں فورسز تین دن بعد گرفتار کرکے بندوق برآمد کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

انتظامیہ کا اس حوالے سے تاحال موقف سامنے نہیں آیا ہے نا ہی یہ تصدیق ہوگیا ہے کہ مذکورہ شخص ایف سی کی تحویل میں ہے یا پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے۔