پنجگور: تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور فورسز کی فائرنگ سے جانبحق

675

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے مغربی بلوچستان کے رہائشی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ مغربی و مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی “ڈیورنڈ لائن” پہ پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت احمد ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے جو مغربی بلوچستان کے علاقے بمپشت کَنت کا رہائشی ہے اور وہ تیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص پنجگور میں تیل فروخت کرکے واپس جارہا تھا کہ فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

خیال رہے کہ مغربی و مشرقی بلوچستان میں روزگار کے موقع نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہیں اکثر اس نوعیت کے واقعات رونماء ہوتے ہیں جس میں پاکستانی و ایرانی فورسز گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں گاڑی ڈرائیور جان بحق ہوئے ہیں۔

رواں سال مغربی و مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمتھ لائن پہ ایرانی سرحدی فورسز نے فائرنگ کرکے تیس سے زائد لوگوں کو قتل کیا تھا۔