منظور پشین ساتھیوں سمیت گرفتار

560

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو آج صبح کوہاٹ جاتے ہوئے ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین، بلال پختون، ادریس پشتین اور زوہیب شامل ہیں۔ ان لوگوں کو کوہاٹ پولیس نے اس وقت گرفتار کرليا جب وہ بنوں خیل جارہے تھے۔

گرفتاری کے متعلق پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڈ کا کہنا تھا منظور پشتین کو بنوں خیل میں جاری دھرنے میں شمولیت سے روکا گیا اور انہیں ساتھیوں سمیت گرفتا کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا 15 مارچ سے جاری دھرنے میں منظور پشتین شرکت کرنے جارہے تھے کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت بازیاب کیا جائے ۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو آج صبح کوہاٹ جاتے ہوئے ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین، بلال پختون، ادریس پشتین اور زوہیب شامل ہیں۔ ان لوگوں کو کوہاٹ پولیس نے اس وقت گرفتار کرليا جب وہ بنوں خیل جارہے تھے۔

گرفتاری کے متعلق پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڈ کا کہنا تھا منظور پشتین بنوں خیل میں جاری دھرنے میں شمولیت سے روکا گیا اور انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا بنوں میں جاری دھرنے میں منظور پشتین شرکت کرنے جارہے تھے کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت بازیاب کیا جائے ۔

یاد رہے کہ ضلع بنوں کے جانی خیل علاقے میں گذشتہ تین دن سے ایک مقامی شخص کے ’قتل‘ کے خلاف دھرنا جاری ہے۔ منظورپشتین اسی دھرنے میں شرکت کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت جا رہے تھے۔

کوہاٹ پولیس کے ترجمان فضل نعیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منظور پشتین کو آج صبح تقریباً سات بجے کوہاٹ میں خوشحال گڑھ پل کی پولیس چوکی میں جانی خیل جانے سے روک دیا گیا ہے۔

تاہم فضل نعیم کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات آئیں گی تو میڈیا کو بتایا جائے گا کہ ان کو کسی پرانے یا نئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔