مند اور کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

372

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پرحملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے کولواہ، مراہستان میں پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں اور چار موٹر سائیکلوں کے قافلے پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ قافلہ مراہستان میں فوجی آپریشن کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جارہا تھا۔ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں نے خواتین اور بچوں کو حراساں کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے مند میں سرحد کے قریب شیراز میں سلات کوہ کے مقام پر باڑ لگانے والوں کی سیکورٹی پر حملہ کیا۔ اسی علاقے میں ایک گھنٹے بعد سرمچاروں نے دوسرے حملے میں وہاں ایک زیر تعمیر نئی چوکی کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔