مستونگ: اسکول وین پر فائرنگ، 4 اساتذہ زخمی

334

بلوچستان کے ضلع مستونگ علاقے پڑنگ آباد میں اساتذہ کی سکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 اساتذہ زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ سکول وین پر اس وقت کیا گیا جب اساتذہ دشت بابا سکول میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھیں، زخمی خواتین اساتذہ کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔