مارواڑ : باوردی سرنگ کا دھماکہ، 4 اہلکار ہلاک

529
File Photo

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ سے متصل علاقے میں فورسز پر ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے  چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔

 کوئٹہ میں مقیم صحافی زین خان کے مطابق فورسز کو کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں آج صبح نشانہ بنایا گیا ہے،  جسکے نتیجے میں چار اہلکار موقع پہ ہلاک ہوئے ۔

خیال رہے بولان اور گردونواح میں فورسز پر ہونے والوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے رواں سال 31 مئی کو بولان کے علاقے مارواڑ میں پاکستانی فورسز کے 129 ونگ غازہ بند سکاؤٹس کے کیمپ پر حملہ کرکے کیمپ کو اپنے قبضے میں لے پچیس اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کردیا تھا۔