لسبیلہ: ایک اور خوفناک حادثہ، 2 افراد ہلاک، 30 زخمی

397

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وندر ناکہ کھارڑی کے قریب کراچی سے اوتھل جانے والی کوسٹر کوچ سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدقسمت کوسٹر کراچی سے میت لے کے اوتھل جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت 12 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔

ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جن میں شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔