پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے کم سے کم 15 افراد زخمی ہوگئے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق دھماکہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے مقام پر امدادی ٹیمیں موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قريب موجود موٹر سائيکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔