بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات شہر میں قابض پاکستان فوج کے ایک مقامی آلہ کار کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ دشمن فوج کا مقامی آلہ کار ضیاء الحق عرف یاہو ولد شفیع محمد قلات کے پہاڑی علاقے نرمک دراج کا رہائشی تھا جو 2015 سے قابض فوج کے پیرول پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم تھا۔ دشمن کا مذکورہ ایجنٹ تنظیمی ساتھی شمس لہڑی اور قمر دین عرف ڈاکٹر کے شہادت میں ملوث تھا۔ ضیاء الحق کو بلوچ قومی عدالت سے قومی غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر سرمچاروں نے عملدرآمد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ایجنٹ کے نیٹورک کے دوسرے کارندوں کے سزائے موت پر بھی جلد عملدرآمد کی جائے گی۔ بلوچ قومی غداروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔