قلات میں فورسز کی کارروائی اور 2 مسلح افراد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

385

بلوچستان کے ضلع قلات میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے –

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کو زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے، مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہواہے، کارروائی انٹیلی جنس کی اطلاع پر کی گئی تھی-

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے-

تاہم سی ٹی ڈی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں،

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کی قتل کے واقعات پیش آچکے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بلوچستان کی سیاسی جماعتیں بھی سی ٹی ڈی کے جعلی انکاونٹر میں مارے گئے لوگوں کی قتل کے عدالتی تحقیقات کے مطالبے کرتے آرہے ہیں۔