فزیوتھراپسٹ کو پیڈ ہاؤس جاب دیا جائے – بی ایس او

137

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلے تو تین 3 برسوں سے فارغ التحصیل طلباء کو ہاوس جاب کے لئے کوئی سہولت میسر نہیں اب بلوچستان فیزیوتھراپسٹس ایسوسی ایشن کے کاوشوں اور کوششوں کے بعد اب جب ینگ فیزیوتھراپسٹس کو ہاوس جاب کی سہولت میسر کی گئی تو ان کو نا تو رہائش کی سہولت دی گئی اور نا ہی پیڈ ہاؤس جاب دی گئی ہے۔ اس کے بر عکس دوسرے فیلڈز کے جتنے ڈاکٹرز ہیں انہیں رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ پیڈ ہاؤس جاب دیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فزیو تھراپی کے ڈاکٹروں کا بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق ہے جن کے لئے اپنے پڑھائی کے اخراجات برداشت کرنا بھی ممکن نہ تھے. اب وہ اپنی ان پیڈ ہاؤس جاب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فزیوتھراپسٹ کے ہر جائز مطالبے کی حمایت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دوسرے صوبوں کے طرز پر بلوچستان میں بھی حکومت فزیوتھراپسٹ کو پیڈ ہاؤس جاب دے۔