سانگان حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

587

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز بولان کے علاقے سانگان میں دربی کے مقام پر گاڑی میں سوار قابض پاکستان فوج کے اہلکاروں پر گھات لگاکر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں کے حملے میں گاڑی میں سوار دشمن فوج کے تمام پانچ اہلکار نائک نادر ، حوالدار ظفر ، بشیر، ہدایت اور سپاہی نوراللہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد بلوچ سرمچار اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ بلوچ لبریشن آرمی کے حملے قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ جاری رہینگے۔