خضدار: منحرف سرمچار مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

802

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل گریشگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز عصر کے وقت گریشگ میں پیش آیا ہے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ نامی شخص کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ سے تھا جس نے بعد میں فورسز کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔

خیال رہے اس سے قبل بھی سرنڈر شدہ لوگوں کو بلوچ مسلح تنظیمیں نشانہ بناتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔