خضدار: ایک اور نوجوان جبری طور پر لاپتہ

365

 

بلوچستان کے ضلع خضدار سے آمد اطلاعات کے مطابق ایک اور نوجوان کو ہسپتال روڈ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خضدار سے لاپتہ ہونے والا نوجوان لیاقت ولد عبدالرحمن زہری کا رہائشی ہے اور گذشتہ روز خضدار سے لاپتہ ہونے والے براہوئی زبان کے شاعر تابش وسیم کا کزن ہے۔

رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، دو دنوں کے دوران صرف ضلع کیچ سے سات افراد لاپتہ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خضدار اور کوئٹہ سے بھی چار نوجوانوں کے جبری گمشدگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک دہائی سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وی بی ایم پی پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہے۔