حب میں بساک کا “مہرگڑھ کتاب کارروان” بک اسٹال

483

بساک حب زون کی جانب سے منعقد کردہ بک اسٹال “مہرگڑھ کتاب کارروان” کا پہلا دن مکمل، پروفیسر، ادیب اور کتاب دوستوں نے شرکت کی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جانب دو روزہ بک اسٹال “مہرگڑھ کتاب کارروان” منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج اس کتب میلے کا دوسرا دن چل رہا ہے۔ بک اسٹال کے پہلے دن پروفیسر، ادیب، دانشور اور کتاب دوست احباب سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔

پہلے دن حب ڈگری کالج کے پرنسپل شمائلہ نے بک اسٹال کا دورہ کیا اور بساک کے کاوشوں کو سراہا۔ آج بک اسٹال کا دوسرا دن چل رہا ہے۔ جہاں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بساک آئندہ بھی اسطرح کے کتب میلے کا انعقاد کرکے بلوچستان میں کتاب کلچر کو فروغ دے گی تاکہ بلوچ نوجوان معاشرتی اور سماجی برائیوں سے دور ہوکر کتاب اور قلم کی جانب رغبت حاصل کریں۔

بساک کارکنان کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں “مہرگڑھ کتاب کارروان” کے نام پر کتب میلے کا انعقاد کرکے کتاب کلچر کو فروغ دینے میں اپنی تمام تر کوششوں کو جاری رکھیں گے۔