جلاوطن بلوچ قوم دوست رہنماء جمعہ خان بلوچ انتقال کر گئے

771

متحدہ عرب امارات میں مقیم بلوچ بزرگ اور قوم دوست رہنماء جمعہ خان بلوچ انتقال کر گئے ہیں ،گذ شتہ روز انکی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے شدید علیل ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

جمعہ خان بلوچ پاکستانی فوجی آمر ایوب خان کے دور اقتدار میں بلوچستان سے جلاوطن ہوئے تھے اور زندگی کی آخری ایام تک متحدہ عرب امارات میں مقیم رہے۔

بلوچ قوم پرست حلقوں کی جانب سے جمعہ خان بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر نے جمعہ خان  بلوچ کی وفات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ جمعہ مری کی وفات پر افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکا کردار بلوچ نوجوانوں کا رہنمائی کرتا ریے گا ۔