تربت میں ایف سی چوکی پر دستی بم حملہ

592

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد ایف سی کو دستی بم حملے میں نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

حملہ تربت کے علاقے پاک ہوٹل کے قریب قائم ایف سی چوکی کے مقام پر پیش آیا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

بلوچستان میں عموماً فورسز پر اس نوعیت کے حملے پچھلے دو دہائیوں سے جاری ہے جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے ہیں۔ تاہم اس سال کے شروعات دنوں سے فورسز پر حملوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔

سرکاری اعداد شمار کے مطابق بلوچستان میں حالیہ دو مہینوں کے دوران مختلف حملوں میں 35 سے زیادہ فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تربت میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔