تربت دھماکے کے وقت نوجوان فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

341

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دھماکے کے وقت زخمی نوجوان کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت گلاب ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی بتایا کہ مذکورہ نوجوان 31 مئی کو تربت میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوا تھا جس کو زخمی حالت میں فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیا جس کے بعد اس کے حوالے سے خاندان کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان سودا سلف لینے کے غرض سے گھر سے نکلا تھا اور واپسی پر جب فورسز کی گاڑی پہ دھماکہ ہوا وہ دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔

مذکورہ نوجوان علاقے میں انگلش لینگویج استاد کے بطور فرائض انجام دے رہا تھا جبکہ وہ حال میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کے تلاش میں تھا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے پیر کی شب تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی کانوائے کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا تھا دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔